لاہور( خبرنگار خصوصی، این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کے خاتمے کی قلعی کھول دی ،دس سال بعد پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی ہے ۔پنجاب میں ایک بھی میگاپروجیکٹس شروع نہ ہونے کے باوجود 300فیصد کرپشن بڑھی ،پنجاب میں پہلے جوفائل ایک ہزار میں نکلتی تھی اب وہی فائل پانچ سے دس ہزار میں نکل رہی ہے ۔نئے پاکستان میں ایس ایچ او اور پٹواری کے ریٹ 25سے 30ہزار تک پہنچ گئے ۔زمین کی فرد نکالنے کا کا ریٹ 25ہزار تک پہنچ گیا ، وزیراعلی عثمان بزدار کی سرپرستی میں پنجاب کرپشن کا گڑھ بن چکا ،ہمارا مطالبہ ہے عثمان بزدار فی الفور مستعفی ہوں،عوام مزید ایسے نا حکمرانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔