مکرمی !وزیراعظم عمران خان کا عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کافیصلہ سوفیصددرست ہے تاکہ پانچ سال ایک ہی وزیراعلیٰ صوبہ پنجاب کے مسائل کرنے کی سنجیدہ کوشش کرے گا توبہترنتائج نکلنے کی امیدکی جاسکتی ہے،جہاں تک اصلاحات کی بات ہے توجب تک اُن اصلاحات کے مثبت اثرات عام لوگوں تک نہیں پہنچتے تب تک یہ کہنامناسب نہیں کہ عثمان بزداربہت اچھاکام کرررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی وہ اصلاحات ہیں کہاں؟جناب کپتان گھروالوںتک اصلاحات کے اثرات پہنچانے کیلئے تشہیرکی ضرورت نہیں ہوتی،جس کی خالی پلیٹ میں کھاناآجائے،جسے صحت وتعلیم کی مناسب سہولیات دستیاب ہوجائیں، جس بے روزگارکو روزگارمل جائے، مہنگائی کامقابلہ کرنے کیلئے وسائل میں اضافہ ہوجائے اسے مطمئن کرنے کیلئے تشہیرکی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ لہٰذاپی ٹی آئی کے تمام اہم رہنمائوں کوچاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاساتھ دیں اورانہیں کام کرنے دیں تاکہ عثمان بزداراپنی ٹیم کے ساتھ مل کرصوبے کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوش حالی کی منزل پر گامزن کر سکیں۔ (امتیازعلی شاکر:لاہور)