لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارعثمان خالد بٹ اور اداکارہ اشنا شاہ نے امریکی سیاہ فام شہریوں کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے اپنے پیغامات جاری کیے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عثمان خالد بٹ نے کہا کہ امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاک ہونے والے امریکی سیاہ فام شہری کی ویڈیو پورے امریکہ میں دیکھی جارہی ہے ۔ جس طرح امریکہ میں لوگ اِس نسل پرستی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں یہ ہم سب کے لیے اقلیتوں کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے ایک بہترین مثال ہے ۔'دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ اگر ہمارے ملک میں اِس طرح اقلیتوں کے ساتھ ہو رہا ہوتا تو کیا ہمیں اقلیتی برادری کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی اجازت دی جاتی؟ اداکارہ نے کہا کہ 'اگر ہم نکل بھی جاتے تو ہمارے اپنے ہی لوگ ہم پر توہین مذہب کا الزام لگا دیتے اور ہمیں پھانسی دے دیتے ۔'