لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار عثمان راج کے کیرئیر کی پہلی فلم ’’ چھو لے آسمان ‘‘ کا پہلا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔عثمان راج کی اس پہلی فلم کو اوج فلمز پروڈیوس کررہی ہے جس کے رائٹر اور ڈائریکٹر خاور ملک ہیں۔ فلم میں عثمان راج کے مقابل ماڈل زارا احمد کو متعارف کرایا گیا ہے جبکہ کاسٹ میں دیگر نامور فنکار بھی شامل ہیں۔