لاہور(جنرل رپورٹر)عید الفطرکے موقع پرشہر کے بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹیزپر مامور رہے ،سربراہان کی جانب سے وارڈز کے دورے بھی کیے گئے ۔میو ہسپتال،سروسز ہسپتال،جناح اورجنرل سمیت دیگر تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلزدکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے ۔قیدیوں کی بھی عیادت کی اورتحائف تقسیم کیے گئے ۔دریں اثناء وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے عید میو ہسپتال کے مریضوں کے ساتھ منائی ۔