گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع گجرات سمیت پنجاب کے 50 سے زائد انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس سلسلہ میں پنجاب کے 500 انسپکٹرز کی نئی سنیارٹی لسٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ تھانہ لاری اڈہ گجرات کے ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار وریاہ کا پنجاب میں ساتواں اور گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلا نمبرہے ۔اکتوبر کے تیسرے ہفتے 50 سے زائد انسپکٹرز کوڈی ایس پی عہدہ پر ترقی دے دی جائے گی ۔