اسلام آباد (خبرنگار)سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں بھی ای کورٹ سسٹم شروع کردیا گیا ہے ، آئندہ عدالتی ہفتہ کے آغاز پر سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ میں ای کورٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات سنے جائیں گے ۔ ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیر سے جمعرات تک روزانہ ویڈیو لنک کے ذریعے 5مقدمات کی سماعت ہو گی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے وکلاء سپریم کورٹ رجسٹری کوئٹہ سے دلائل دینگے ۔چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل 3 رکنی بینچ پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئٹہ رجسٹری میں موجود وکلا کے دلائل سنیں گے ۔