لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار عدنان صدیقی نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں امر خان مرکزی کردار ادا کریں گی۔عدنان صدیقی کئی ڈرامے پروڈیوس کرچکے ہیں جس کے بعد انہوں نے اب فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں۔ فلم کی ڈائریکشن کے لئے احتشام الدین کو منتخب کیا گیا ہے جو چند روز پہلے لاہور میں لوکیشن مارک کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں۔ فلم میں امر خان کے ساتھ عدنان صدیقی بھی اہم کردار کریں گے جو کہ اس سے پہلے ڈرامہ سیریل’’گگھی‘‘میں بھی اکٹھے کام کرچکے ہیں۔امر خان کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ۔