اسلام آباد( سید نوید جمال )وزارت تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ اور اس کے ذیلی ادارہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حکام نے عدالتی احکام کی دھجیاں اڑا نے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔فیڈرل سروسٹربیونل نے عدالت کو جوابی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ارشد مرزا اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سید عمیر جاوید کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر 6 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ۔اسلام آبادکے نواحی علاقہ سنگ جانی میں واقع فیڈرل ماڈل گرلز سکول کی کمپیوٹر لیب انچارج سائرہ نورین نے عدالتی فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے گریڈ سترہ دینے کے لئے ڈیپارٹمنٹل اپیل19 جون 2018 کو دائرکی تھی تاہم نوے روز تک ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور وزارت تعلیم حکام نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ۔