لاہور (نامہ نگارخصوصی) عدلیہ بچائو کمیٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں احتجاج کیا گیا۔گزشتہ روز اس موقع پر مظاہرین کاکشمیریوں کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جبکہ بھارت کیخلاف شدید نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے مقبوضہ وادی سے فوری طور پرکرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرہ کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے ۔ احتجاجی مظاہرہ میں عبدالرشید قریشی،منظور گیلانی،امتیاز رشید قریشی، ڈاکٹرشاہد نصیر ،راجہ فاروق، بگا جٹ،خواجہ اظہرمجید اور دیگر بھی شریک تھے ۔