اسلام آباد (نامہ نگار ) عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو سے متعلق کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو باعزت بری کر دیا گیا۔اسلام آباد کی انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کے جج طاہر خان نے فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق سینیٹر کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔فیصل رضا عابدی پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کا الزام تھا۔ بریت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ مستقبل کا فیصلہ کروں، پاکستان میں رہنا ہے تو سیاست میں واپس آنا پڑے گا۔سابق سینیٹر نے کہا کہ فیصلہ والدین اور فیملی کی مشاورت سے کروں گا، اپنے سیاسی راستوں کا انتخاب خود کروں گا۔