لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے سکھر۔ملتان موٹروے (ایم5) کو ٹریفک کے لیے نہیں کھولا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے کاروباری افراد اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سکھر۔ملتان موٹروے (ایم5) کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے کھولا جائے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزارت برائے مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) کو ہنگامی بنیادوں پر کام کو مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے ۔