لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ عروہ حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر مبادک باد دی۔ٹوئٹر پر عروہ نے ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور شعیب ملک کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔عروہ حسین نے لکھا کہ ٹی ٹونٹی میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر اور دنیا کے تیسرے کھلاڑی بننے پر مجھ سمیت پورے پاکستان کو آپ پر بہت فخر ہے ۔