بغداد(این این آئی)بغداد میں التحریر اسکوائرکے قریب الوثبہ چوک میں سکیو رٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ادھرعراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں نامعلوم مسلح افراد نے مظاہرین پر فائرنگ کی اور ان کے خیمے نذر آتش کردئیے ۔ ناصریہ میں مظاہرین پر نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلح گروپوں نے مظاہرین کے خیموں کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔ ناصریہ میں واقع جنوبی سکوائر میں نامعلوم افراد نے دکانیں بھی نذر آتش کر ڈالیں۔جنوبی عراق کے شہر ناصریہ میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔