بغداد (صباح نیوز)عراق کے صوبہ الانبار میں سکیو رٹی فورسز نے ملک میں بقیہ دہشت گردوں کے خلاف چوتھے مرحلے کے پہلے دن کی کارروائی میں داعش کی 4 دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا ۔عراقی وزارت دفاع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور الحشد الشعبی نیم فوجی دستے کے دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 4 دہشت گرد مارے گئے اور 4 کو پکڑ لیا گیا۔اس دوران بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں نے الانبار کے ریگستان علاقے میں داعش کی2 ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا اور انہیں پوری طور پر تباہ کر دیا۔