بغداد (نیٹ نیوز)عراق بھر میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ، سڑکیں اور پُل بند کر دیئے گئے ہیں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مظاہرین نے کئی شہروں میں بڑی شاہراہیں اور دریائے دجلہ اور فرات پرواقع پُلوں کو ٹائر جلا کر یا رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے ۔