اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے اپنے نام ایک اور اعزاز کرلیا، جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے 100 پاؤنڈوزن کے ساتھ ایک منٹ میں 64 جمپنگ جیکس لگا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا، اس سے پہلے برطانوی شہری ٹاپ ریکارڈ ہولڈرپیڈی ڈوئیل نے 58 جمپنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا تھا، عرفان محسوداب تک 32 عالمی ریکارڈبناچکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔