بغداد(نیٹ نیو ز ،این این آئی)عراق میں امریکی اتحادی فورسز کے قافلے پرپھر حملہ کیا گیا ہے جس میں اہم سامان اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں حملہ آوروں نے 11سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے ۔تاجی میں سامان لے جانیوالے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ کنٹینر میں آتشزدگی بھی ہوئی۔امریکہ نے کہا ہے تحقیقات کررہے ہیں۔