واشنگٹن(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہاہے کہ ان کا ملک عراق سے امریکی افواج کا انخلا نہیں چاہتا۔ ایک بیان میں بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اندیشہ ہے کہ امریکی انخلا کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کم محفوظ ہو جائے گا۔ خطے میں امریکی موجودگی نے داعش قلع قمع کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔