لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ وماڈل عریشہ خان کی یوم آزادی شوزمیں شرکت،ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔تفصیلات کے مطابق عریشہ خان نے مختلف ٹی وی چینلز کے جشن آزادی شوزمیں شرکت کی عریشہ خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو شوبز میں ان رہنا ہے تو آپ کو بننا سنورنا ہو گا کیونکہ آپ اپنے فینز کے لیئے ایک رول ماڈل بنتے ہو آپ کا میک اپ آپ کی چال ڈھال اور آپ کی ڈریسنگ ان میں ڈسکس ہو تی ہے پرستار آپ کو دیکھ کر آپ جیسا بننے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے ہمیشہ بیسٹ ڈیزائنرز سے اپنے لباس خصوصی طور پر سلوائے ہوتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ جازب نظر لگیں اس کے ساتھ وہ معروف بیوٹیشنز سے میک اپ کرواتی ہیں کیونکہ ایک ماہر بیوٹیشن ہی آپ کے چہرے کو اچھی طرح سے سمجھ سکتی ہے ۔