لاہور(کلچرل رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکار عارف لوہار کی رمضان سپیشل حمد’’میرااﷲ اک قرآن ہے اک‘‘ ریلیز کردی گئی۔ اس خصوصی حمد کو گذشتہ روز ایس ایم گولڈ کمپنی نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا ہے ۔اس حمد کی شاعری نامورشاعر ایس ایم صادق کی لکھی ہوئی ہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن سحرصادق کی ہے جبکہ اس کے ریکارڈسٹ وسیم صادق ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عارف لوہار نے بتایاکہ ان کی یہ حمد ماہ رمضان کے لیئے خصوصی طورپر ریکارڈ کی گئی ہے ۔عارف لوہار کا کہناتھا کہ ان کے پرستار ان کی اس نئی حمد کو بہت زیادہ پسندکررہے ہیں جس پر انہوں نے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔