لیڈز (سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹرز بین سٹوکس اور جیک لیچ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے کامیاب تعاقب میں دسویں وکٹ میں دوسری بڑی شراکت بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز جوڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا۔اس دوران سٹوکس نے 74 اور لیچ نے 1 رن بنایا جبکہ ایک ایکسٹرا رن تھا۔ آخری وکٹ میں بڑی شراکت داری قائم کرنے کا اعزاز سری لنکن وشوا فرننڈو اور کوسل پریرا کو78 رنز بنا کر حاصل ہے ۔