لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ علیزے شاہ اور صنم چودھری آپس میں مشابہت رکھتی ہیں۔ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی گانا ’پہلی نظر میں کیسا جادو کر گیا‘ کے چند بو ل گنگناتی نظر آرہی ہیں ۔جہاں مداح اْن کی گلوکاری کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ علیزے اور صنم آپس میں مشابہت رکھتی ہیں۔