لاہور(کلچرل رپورٹر)صدارتی ایورڈ یافتہ شہرت یافتہ گلوکار عطا اﷲ عیسی خیلوی کے اعزاز میں لاہور آرٹس کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی جائے گی اور ان کی 50سالہ خدمات اور ستارہ امتیاز ملنے کی خوشی میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر وہ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کرینگے ۔ اس حوالے سے لاہور آرٹس کونسل نے دعوت نامے جاری کردیئے ہیں ۔