لاہور(جنرل رپورٹر ) عطائیت کے خاتمے کے لئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ، صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، سینئر میڈیکل آفیسرز، ڈی او ایچ ایم ایس، ڈی او ایچ ہیومن ریسورس کو ضلعی سطح پر تربیت فراہم کی جائے گی۔محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے تربیتی شیڈیول جاری کر دیا گیا، ضلع لاہور کے افسران کے لئے تربیتی سیشن 24 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔