لاہور(سٹاف رپورٹر،92نیوزرپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کے دوران گو نواز گو کا نعرہ لگاد یا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد اسمبلی کے باہر حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے کہ اس دوران ن لیگ کی رہنما جو نعرے لگوانے میں پیش پیش تھیں ان کی زبان پھسل گئی اور ایک موقع پر گو نیازی گو کہنے کی بجائے گو نواز گو کہہ گئیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کھڑی لیگی دیگر خواتین اورمردا رکان حیران رہ گئے ۔عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی جس کی وجہ سے ایسا ہوا معذرت کر تی ہوں ۔