اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان، سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق مخدوم خسرو بختیار اورمشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے بھی ملاقات کی۔آن لائن کے مطابق آزاد کشمیر میں تحریک انصاف نے بڑا پلان تیار کرلیا اور وزیراعظم نے سردار سکندر حیات کو اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،سکندر حیات آزاد کشمیر کے اندر اپنا بلاک بلاک بنائیں گے ۔