احمدیار(صباح نیوز ) دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا، وہ 17جنوری1942 کو پیدا ہوئے ،محمد علی کا اصل نام کیسیس کلے تھا ۔1964میں 22 سال کی عمر میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بنے ، 1970 میں انہوں نے اسلام قبول کیا ،40 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے والے محمد علی کو ان کے فلاحی کاموں ،انسانی حقوق کے علمبردار اور شاعر کی حیثیت سے بھی پہچانا جاتا ہے مگر تاریخ میں محمد علی کو ہمیشہ باکسنگ کا شہنشاہ مانا جائے گا ۔