لاہور(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ اداکار و گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے پرائیوٹ محفل میلاد میں پڑھا گیا نعتیہ کلام ’ تاجدارِ حرم‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔عاطف اسلم نے حال ہی میں لاہور میں ہونے والی محفل میلادﷺ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی آواز میں خوبصورت نعتیہ کلام ’تاجدارِ حرم‘ پڑھ کر محفل میں سماں باندھا اور لوگوں کی جانب سے خوب داد اور پزیرائی حاصل کی۔واضح رہے کہ کوک سٹوڈیو میں عاطف اسلم کی آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’وہی خدا ہے ‘ اور ’تاجدارِ حرم‘ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔