لاہور(سٹاف رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 39ویں عظیم الشان آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس مسلم کالونی چناب نگرمیں قراردیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس، ایمان کی بنیاد اور اتحاد امت کی علامت ہے جبکہ حکومتی ایوانوں میں موجود اسلام و ملک دشمن عناصر اور قادیانی نواز لابیاں تحفظ ختم نبوت جیسے مقدس عقیدہ اور فریضہ کو فرقہ واریت سے جوڑنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔گزشتہ روز کانفرنس کے دورران مقررین نے مزیدکہا کہ ملک بھر میں توہین انبیااور توہین صحابہ و اہل بیت کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ ملک بھر میں شیعہ سنی فسادات کرانے اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کی سازش کی جارہی ہے ۔ قادیانیوں کے متعلق آئینی ترامیم اور اسلامی قوانین اور دینی اقدار کو سیکولر عناصر اور لادین قوتوں کی لابنگ کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ قادیانی مغربی طاقتوں سے سیاسی پناہ حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ حکومت اوروزارت خارجہ دنیا میں اپنے سفارتخانوں کے ذریعے قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کیلئے سنجیدگی سے فیصلہ کن اقدامات کرے ۔ کانفرنس کی ابتدائی نشستوں کی صدارت نائب امیر مرکزیہ خواجہ عزیز احمد، حضرت پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری، سائیں عبدالمجیب قریشی ، نواز سیال، رضوان نفیس اور مولانا عبدالمجید نے کی۔ کانفرنس کا آغاز خانقاہ کندیاں شریف کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد پرسوز دعا سے ہوا۔ جبکہ کانفرنس سے جمعیت علمائاسلام کے رہنما سینیٹر مولانا عطائالرحمٰن، محمد امجد خان، مفتی محمد حسن، عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اﷲ وسایا، مولانا اسماعیل، قاضی احسان احمد، مولانا ہارون الرشید ، عبدالقیوم حقانی، ضیائالدین آزاد، علیم الدین شاکر، صاحبزادہ مبشر محمود، جمیل احمد بندھائی ، مولانا غلام مصطفی ٰ، محمد خبیب، مولانا اویس، قاسم رحمانی، اسحاق ساقی، عبدالحکیم نعمانی، راشد مدنی، طارق معاویہ، مختار احمد، فقیر اﷲ اختر، حسین ناصر، عبدالستار گورمانی، عبدالرزاق مجاہد، عبدالنعیم، وسیم اسلم اور مولانا محمد ساجد سمیت متعدد دینی و مذہبی رہنمائوں نے خطاب کیا۔ کانفرنس آج بھی جاری رہیگی۔