پشاور(صباح نیوز) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے ۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پیر کی صبح 6بجکر11منٹ پراسلام آباد، راولپنڈی ،مری ،پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر بالا اور لوئر دیر ،نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان، چترال، سوات،بٹ گرام ،بٹ خیلہ ، ہری پور، بنوں، شمالی وجنوبی وزیرستان اورغذر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 157 کلومیٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان کا علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔