لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائپاکستان، متحدہ مجلس عمل اور ورلڈ اسلامک مشن کے سربراہ علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی مرحوم کی اہلیہ محترمہ کراچی میں انتقال کر گئیں ۔مرحومہ عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت قطب مدینہ شیخ طریقت حضرت ضیائالدین مدنی رحمتہ اللہ علیہ کی پوتی، مولانا فضل الرحمن مدنی کی صاحبزادی اور مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضوان مدنی کی ہمشیرہ تھیں جو مدینہ منورہ میں رہائش پذیر ہیں۔ مرحومہ کے سوگواران میں دو صاحبزادے شاہ محمدانس نورانی صدیقی ،شاہ محمد اویس نورانی صدیقی اور 2 صاحبزادیاں ہیں ۔جمعیت علمائپاکستان کے رہنماؤں ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، علامہ قاری محمد زوار بہادر،ڈاکٹر جاوید اعوان،سید محمد صفدر شاہ، ملک محبوب الرسول قادری،رشید احمد رضوی،حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،حافظ سلیم اعوان،مفتی جمیل رضوی،ملک بشیر احمد نظامی و دیگر نے مرحومہ کے لئے بلند درجات ، صاحبزادگان، صاحبزادیوں اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے ۔دریں اثناء مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر عمر فاروق احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر محمدضیاء الحق قمر،مجلس احرار اسلام سندھ کے امیرمفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا شفیع الرحمن احرار اوردیگر رہنماؤں نے شاہ احمد نورانی مرحوم کی اہلیہ اور شاہ اویس نورانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔