لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار نوید رضا نے کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کو کورونا کی علامات سے آگاہ کردیا۔نوید رضا نے سوشل میڈیا پر اپنے ساتھی اداکاروں کیلئے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'میری اِس ویڈیو کا مقصد یہ ہے کہ میں اپنے ڈرامہ سیریل کے ساتھی اداکاروں کو خود میں ظاہر ہونے والی کورونا علامات سے آگاہ کر سکوں۔'نوید رضا نے کہا کہ 'پہلے دن مجھے سر اور جسمانی درد کے ساتھ پانی کی کمی محسوس ہوئی جبکہ اُس کے اگلے دن مجھے بخار کے ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس ہونے لگی لیکن اِس کے ساتھ نہ مجھے فلو ہوا اور نہ ہی گلا خراب ہوا۔'نوید رضا نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہدایتکار، پوڈیوسرز اور دیگر اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر آپ شوٹنگ کے لیے سیٹ پرجاتے ہیں تو براہِ مہربانی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں ۔