اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ برس دنیائے موسیقی کو خیر آباد کہنے والی سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے فالوئرز نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ۔اپنے بیان میں رابی پیرزادہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ٹوئٹر پر رابی پیر زادہ نے کہا کہ خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اس ملک اور دین کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کیا اﷲ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین