لاہور، کراچی(کلچرل رپورٹر،این این آئی،نیٹ نیوز)معروف اداکارہ عائزہ خان پہلی پاکستانی ادکارہ بن گئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 90 لاکھ فالوئرز ہیں۔پاکستانی مداحوں کوان گنت سپرہٹ ڈرامے دینے والی اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انسٹاگرام پر انکے 9 ملین فالوئرز ہوگئے ہیں۔ عائزہ نے انہیں فالو کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام فالوئرز سے بے حد محبت کرتی ہیں۔ قبل ازیں اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوئرز رکھنے والی اداکارہ تھیں۔