لاہور(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ ظاہری خوبصورتی انسان کی شخصیت پرکشش بناتی ہے ،ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے لیکن خود کو ہشاش بشاش رکھنے کے کچھ تقاضے ہیں، ان تقاضوں کو پورا کئے بغیر آپ پرکشش نظر نہیں آ سکتے ، ایجوکیشن بیوٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسی طرح باطن کی خوبصورتی کے بھی تقاضے ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے بہت کچھ کرنا پڑا ہے ، علم ایسی دولت ہے جو انسان کو باشعور بنانے کے علاوہ اس کی ظاہری اور باطنی خوبصورتی کی حفاظت کرتا ہے ، علم کے ذریعہ ہی انسان معاشرہ میں اہم مقام حاصل کرتا ہے ۔