لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سیشن عدالت میں میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوی کی سماعت ہوئی ، علی ظفر کے بیان پر میشا شفیع کے وکیل نے گزشتہ روز جرح مکمل کر لی۔ علی ظفر کے تمام گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کر لئے گئے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی، علی ظفر اپنے بیان پر جرح کیلئے سیشن عدالت پیش ہوئے ، علی ظفر کے وکیل علی سبطین فضلی اورحشام احمد خان عدالت میں پیش ہوئے ۔