اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گلوکار علی ظفر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے انہیں کلین بولڈ کردیا۔ دونوں ستاروں کا جب گراؤنڈ میں آمنا سامنا ہوا تو گلوکار علی ظفر نے اپنے وعدے کے مطابق تیز رفتار گیند کرائی اور اس کی ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ نے بال ٹچ کرنے کی بات کی تھی، اور یہ گیند شاید 172 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی زیادہ کی ہو۔سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر ہاتھ میں بلا تھامے شعیب اختر کا سامنا کررہے ہیں اور پہلی ہی گیند پر بولڈ ہوجاتے ہیں جس پر علی ظفر سٹپٹاکر رہے جاتے ہیں۔