لاہور(جنرل رپورٹر)علی فاطمہ ٹیچنگ ہسپتال کی جانب سے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 3 روزہ میڈیکل کیمپ کا آغا ز ہو گیا ہے ، کیمپ کے پہلے روز سینکڑوں لوگوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے ریڈیالوجی ٹیسٹ ،الٹرا ساؤنڈ ، ایکسرے ، پتھالوجی ٹیسٹ سمیت مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، میڈیکل کیمپ کل تک جاری رہے گا ۔ کیمپ میں زچگی، امراض نسواں ، جنرل میڈیسن، آنکھوں کے امراض ، جنرل سرجری ، جلد کے امراض ، ہڈی و جوڑسمیت دیگر امراض کے ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا ۔میڈیکل کیمپ میں آنے والے مریضوں کو نہ صرف طبی مشورے دیئے بلکہ ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ ٹیسٹ جن میں ریڈیالوجی اور پتھالوجی کے ٹیسٹ شامل ہیں ان کی بھی مفت سہولیات فراہم کی گئی، مریضوں کے ایکسرے ، الٹرا ساونڈاور پتھالوجی کے 380مختلف مفت ٹیسٹ کیے گئے ،مریضوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال کا علاقے میں فعال ہونا ایک نعمت سے کم نہیں ، لاہور جانے کے بجائے یہاں پر تمام طبی سہولیات میسر ہیں ۔