بنوں (نمائندہ92نیوز)پی ٹی ایم رہنماؤں ممبران قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کوایک اور مقدمہ میں بنوں میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں ملزمان کو 27 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ،دونوں ممبران اسمبلی کا نام خاڑ کمر واقعہ کے بعد 7جون کو اُسی مقام پر ہونے والے بم دھماکے جس میں تین افسران سمیت چار اہلکار لیفٹیننٹ کرنل رشید کریم، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اﷲ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید جبکہ چار اہلکار سپاہی عارف، اسلم، امجداور شوکت شدید زخمی ہوئے تھے کے مقدمہ میں بھی نامزد ہیں، پیشی کے بعد دوبارہ اُنہیں 27 جون کو طلب کرتے ہوئے پشاور جیل منتقل کیا گیا،27 جون کو علی وزیر جبکہ تین جولائی کو محسن داوڑ خڑ کمر چیک پوسٹ حملہ کے الزام میں الگ الگ پیش کیا جائے گا۔