سرینگر (نیٹ نیوز ) بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی بیماری اور وصیت کی خبروں نے مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔بزرگ کشمیری حریت علی گیلانی کی بیماری کی اطلاعات اور وصیت کی خبروں نے بھارتی انتظامیہ کو چکرا دیا ہے ۔وصیت میں سید علی گیلانی نے مزارِ شہداقبرستان میں اپنی تدفین کی خواہش ظاہر کی ہے ۔دوسری جانب حریت کانفرنس نے مظاہرین کیلئے احتجاجی پروگرام تشکیل دیدیا ہے ۔حریت کانفرنس کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی ہے ۔