لاہور( شوبز ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر و ماڈل علیزہ نقوی اپنے جعلی اکائونٹس سے پریشان ،ایف آئی اے سائبرکرائم جانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں علیزہ نقوی کے ان دنوں متعدد فیک اکائونٹس بنا دئیے گئے ہیں جن سے علیزہ نقوی کے دوستوں کو مختلف میسجز کیے جارہے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران علیزہ نقوی نے بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے ان فیک اکائونٹس سے بہت زیادہ پریشان ہیں کسی نے ان کے نام اور تصاویر لگاکر ا ن کے فیک اکائونٹس بنا لیئے ہیں اور ان اکائونٹس سے ان کے دوستوں ان کے جاننے والوں کو ایڈ کرکے انہیں مختلف قسم کے میسج بھیجے جارہے ہیں جس سے وہ پریشانی کا شکاربن گئی ہیں۔علیزہ نقوی نے مزید کہاکہ متعدد شکایات کے بعد انہوں نے تنگ آکر ان فیک اکائونٹس کی شکائت ایف آئی اے سائبر کرائم کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان جعلسازوں کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے ۔