لاہور (جنرل رپورٹر) پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہوتی ہے ،اقوام عالم میں وہی قومیں معتبر ٹھہرتی ہیں جو تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں۔تعلیم ہی کی بدولت ترقی کا معراج قوموں کا مقدر بنتی ہے ،دنیا کو خیرہ کر دینے والی نت نئی ایجادات و تخلیقات سب تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہم تعلیم کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ان مشکل حالات میں ملک کے طول و عرض میں پھیلے منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کسی نعمت سے کم نہیں۔700سکولوں ،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں اساتذہ کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔