لوئر دیر(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ فریب اور یو ٹرن میں سنچری کرلی ہے ، نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے ،اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے ، لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ، عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، حکمرانوں کی بد نیتی سے ملک سے برکت ختم ہوگئی ، سٹیل مل کے 4500 ملازمین کو بے روز گار کرنا ظلم اور جبر کا فیصلہ ہے ، ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ وزیراعظم کی نا اہلی ہے ، حکومت آٹا مافیا ،چینی مافیا ،ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ، حکومت نے کشمیریوں کا سودا کیا اور اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کوشش کررہی ہے ، صدراتی نظام لانے کی باتیں ہورہی ہیں، لیکن عوام کو صدارتی نظام کسی طور پر قبول نہیں، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے اور یہ بھی امریکہ کی غلام اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہلکار ہیں۔ کورونا کی دوسری لہر کے باعث جماعت اسلامی نے 2 ہفتوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں اور جلسے جلوس معطل کرنے کا اعلان کردیا ۔