اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمودنے وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی وفد نے افغان قومی سلامتی کے مشیر اور قائمقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں کابل میں پاکستانی سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے معاملے کی تحقیقات اور حل کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی بنانے پر اتفاق کیاگیا،ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ معاملات بھی زیر بحث آئے اس موقع پردونوں فریقین نے مستقبل میں ایسے معاملات کی روک تھام کے لیے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا ۔