لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطلی کے شوکاز نوٹس جاری کرکے اگلے ہفتے طلب کرلیا ،عمر اکمل خود یا اپنے وکیل کے ذریعے پی سی بی کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان باقاعدہ طور پر ریکارڈ کروائیں گے ۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے ناقابل تردید ٹھوش شواہد کی بناء پر عمر اکمل کومعطل کیا گیا ہے ،عمر اکمل انٹی کرپشن حکام کے سامنے تسلی بخش جواب نہیں دے پائے جس پر باقاعدہ ایکشن لینے کا فیصلہ کیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمر اکمل کافی عرصے سے انٹی کرپشن یونٹ کے ریڈار پر تھے ،عمر اکمل نے کرپٹ عناصر کی جاب سے انہیں کی جانے والی پیشکشوں کے بارے میں پی سی بی کو فوری طور پر آگاہ نہیں کیا ۔