لاہور،اسلام آباد،کراچی(نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار خصوصی،کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے عمر ملک کو2سال کیلئے ممبر ٹیلی کام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا۔ادھر حکومت پنجاب نے 3 افسروں کی خدمات ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے سپرد کر دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ظہیر احمد شیروانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خانیوال، عمران سجاد ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر دفتر پراسیکیوٹر جنرل اور طارق مقصود ڈھلوں پولیس انسپکٹر انویسٹی گیشن برانچ سی سی پی او آفس لاہور کی خدمات ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ادھر اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر ،پیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل کے گریڈ کو اپ گریڈ کردیا ۔علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے آصف عظیم(بی ایس۔18)کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا جوشاہین امتیاز اعظم سپرنٹنڈنٹ کی 06جولائی 2020کو ریٹائرمنٹ پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔