سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے اگر وزیراعظم عمران خان15 دن کا دھرنا برداشت کرگئے تومیںسیاست چھوڑدوں گا،عمران خان کا اپوزیشن کوایک ماہ دھرنے دینے والاچیلنج بچگانہ عمل ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہااپوزیشن کا ایک ماہ دھرنا بڑی بات ہوتی ہے ،وزیراعظم پارلیمنٹ کوجلسہ گاہ سمجھ بیٹھے ہیں اور ابھی سنجیدہ نہیں ہوئے ہیں۔پیپلز پارٹی ڈٹ کر اپوزیشن کرے گی،اپوزیشن میں ن لیگ کے ساتھ ہونگے اسے تنہا نہیں چھوڑیں گے ،کوشش کریں گے حکومت اپنی مدت پوری کرے ،ہم نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ، جہاں حکومت غلط ہوگی مخالفت کریں گے ،شفاف الیکشن کے لیے نئے قوانین بنائیں گے ،شہبازشریف کووزیراعظم کیلئے ووٹ دینے کی بات نہیں ہوئی تھی۔