لاہور( خبر نگار خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران نیازی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قدبڑھانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ملک کے مقبول لیڈر ہیں ، بلاول بھٹو زرداری عوامی اورعمران نیازی مصنوعی لیڈر ہیں، عمران نیازی کی حکومت کی کشی ڈوب رہی ہے اور اب وہ اس ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں مگر اب کھیل ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ وفاقی کا بینہ میں تبدیلی کا فیصلہ مذاق بن گیا ہے اور اب پھر وفاقی کا بینہ میں تبدیلی کا اعلان کیا جارہا ہے ، عمران نیازی اب کابینہ میں تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا ، عمران نیازی کو اب گھر جانا ہوگا ، انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت کے منحوس سائے کی وجہ سے ملک میں معاشی عدم استحکام عروج پر پہنچ چکا ہے ہر طرف مایوسی ہے ، عمران نیازی کی موجودگی میں آئین پاکستان کوخطرہ ہے ، پیپلز پارٹی نے ملک کوآئین دیا ہے اور اب پیپلزپارٹی ہی اس آئین کی محافظ ہے ۔