بشکیک(92نیوزرپورٹ)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مصافحہ ہوا ہے ۔عمران خان اورنریندر مودی کے درمیان یہ مصافحہ سربراہ اجلاس کے دوران ہوا،عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان مختصر بات چیت بھی ہوئی۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا دونوں رہنمائوں کے درمیان بھارتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔